لاہور(کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا ہے کہ الحمراء جوانوں کو آگے بڑھنے کا جذبہ عطا کرتا ہے۔ فن سیکھنا کیلئے درکار ماحول الحمراء ہی میں دستیاب ہے۔ان خیالات کا اظہار ذوالفقار علی زلفی نے الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں سہ ماہی ورکشاپ مکمل کرنے والے نوجوان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ذوالفقا ر علی زلفی نے کہا کہ قلیل مدت میں بے پناہ مہارت سے خطاطی کرنا ہمارے نوجوانوں کی دلچسپی کا ثبوت ہے۔میں اتنا اچھا کام کرنے پر نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔نامور آرٹسٹ عرفان احمد کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔قبل ازاں ایگزیکٹوڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی نے نامور آرٹسٹ عرفان احمد کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں سہ ماہی خطاطی ورکشاپ میں تربیت پانے والے نوجوانوں کا بنایا ہوا کام آویزاں کیا گیا۔خطاطی کی کلاس کو الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی باقاعدہ کلاسز میں شامل کر لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عارف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل اور ڈسپلے آفیسر نوین روما بھی موجود تھے۔