کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ اردو زبان کو سرکاری زبان نافذ کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اردو زبان پاکستان کی قومی زبان ہے جس کی تشہیر تمام سرکاری و نجی اداروں میں کی جائے، معزز عدالت کے اس فیصلے نے ڈھائی کروڑ اردو بولنے والوں کے سر فخر سے بلند کردیئے ہیں اور جو احساس محرومی ان کے اندرپیدا ہورہی تھی اس کا کسی حد تک ازالہ ہوگا اور ان کے اندر حب الوطنی کا ایک نیا جذبہ پیدا ہوگا۔رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ اردو واحد زبان ہے جو پاکستان میں بسنے والی تمام اکائیوں کی صیح ترجمانی کرتی ہے اور تمام زبانیں بولنے والوں کے بیچ رابطے کی راہ ہموار کرتی ہے جبکہ اردو بولنے والوں کے آبا اجداد نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دے کر ملک پاکستان کا قیام عمل میں لانے میں اہم کردار ادا کیا اوربانیان پاکستان کی اولادیں ہی اردو زبان اور اس مملکت خداداد کے خلاف تمام تر سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے اور ملک کا نام روشن کرینگے۔
اردو فیصلہ/ایم کیو ایم