کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی وکلا کے ہمراہ سٹی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے یوئے کہا کل میں ملیر کورٹ تھا آج سٹی کورٹ ہوں روز کسی نہ کسی عدالت میں جانا پڑتا ہے سندھ کے اپوزیشن لیڈر پر اس لئے کیس بنائے جارہے ہیں تاکہ عوام کی بات نہ کر سکیں آج پیٹرول 22روپے بڑھ چکا ہے ہمارے دﺅر میں پیٹرول 150 روپے کا لیٹر تھا آج پیٹرول 272 کا ہوگیا ہے آٹا 150کلو مرغی 800کی کلو ہوگئی ہے غریب جائے تو کہاں جائے کل برنس روڈ پر بےروزگاری کی وجہ سے نوجوان نے خودکشی کر لی گھروں میں گیس نہیں آیل پی جی اور بجلی مہنگی کر دی ہے گئی ہے لیکن چور حکمرانوں کا زور صرف عمران خان کو جیل میں ڈالنے کا ہے پوری قوم جیل بھرو تحریک کے لئے تیار ہے ایک آواز پر عوام عمران خان کی حفاظت کرنے پر پہنچ جاتی ہے، ایک چور پچاس روپے کا شورٹی بانڈ دیکر ملک سے فرار ہوگیا تھا آج ان کے کہنے پر ملک کو تباہ کیا جارہا ہے ہمیں عدلیہ سے امید ہے انصاف ملے گا سب اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا فوج ہماری شان ہیں فوج نے ملک کے لئیے بڑی قربانیاں دی ہیں ایک ریٹائرڈ شخص کی وجہ عوام ان پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں جن اداروں میں کالی بھیڑیں ہیں سب کو اپنے اداروں سے نکالنا پڑے گا۔
حلیم عادل شیخ