لاہور(خصوصی نامہ نگار)معروف روحانی رہنما و صوفی دانشور حضرت واصف علی واصف ؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات گزشتہ روز ان کے مزار واقعہ میانی صاحب میں اختتامی دعا کے ساتھ ختم ہوگئیں۔عر س کے پہلے روز حضرت واصفؒ کے مزار شریف پر چادر پوشی کی رسم ادا کی گئی۔جس میں مقامی اور 2ر دراز سے آئے ہوئے زائرین نے شرکت کیجبکہ رات کو محفل سماع منعقد ہوئی۔عرس کے دوسرے روز الحمرا ہال میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں مقررین نے حضرت واصف علی واصفؒ کی زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ رات کو محفل نعت منعقد ہوئی۔عرس کے تیسرے روز حضرت واصف علی واصفؒ کی زندگی میں ان سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات پر مشتمل کیسٹ بھی میں سنائی گئی۔ اور اختتامی دعا ہوئی۔