جامعہ دارالعلوم کے بانی صاحبزادہ مولانا قاری سعید الرحمن قاسمی کی اہلیہ انتقال کر گئیں

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ دارالعلوم حنیفہ گلبرگ لاہور کے بانی مولانا صاحبزادہ قاری سعید الرحمن قاسمی کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ دارالعلوم حنفیہ گلبرگ کے مہتمم مولانا حافظ شعیب الرحمن کی والدہ اور حافظ خالد حسن کی خوشدامن تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجدد ارالعلوم جامعہ حنفیہ گلبرگ لاہومیں ان کے بیٹے صاحبزادہ حافظ معاویہ حسن نے پڑھائی جس میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا ڈاکٹر سرفراز احمد اعوان، علامہ زبیر احمد ظہیر، مولانا حافظ زبیر حسن، مولانا سید انور شاہ،مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا الطاف الرحمن گوندل، مولانا عتیق الرحمن، علامہ یونس حسن، صاحبزادہ حافظ محمد امجد،علامہ مفتی انتخاب نوری،حافظ ضیاء  الرحمن فاروقی اور عزیز و اقارب سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد میں مرحومہ کو مولانا قاری سعید الرحمن قاسمی کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔علماء کرام نے کہا کہ مرحومہ انتہائی متقیہ، پرہیز گار، صوم و صلوٰۃ کی پابند اور نیک سیرت خاتون تھی۔ انہوں نے مرحومہ کیلئے مغفرت جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن