لاہور(خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکر ٹری جنرل سید وقاص جعفری نے ترکیہ کے قونصل جنرل امیر اوزبے سے ملاقات کی اور انہیں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے شام اور ترکیہ کیلئے امدادی سامان حوالے کیا۔ سید وقاص جعفری نے امیر اوزبے سے ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے پر ہونے والے نقصانات پر گہرے غم اور رنج کا اظہار کیا۔الخدمت ترکیہ اور شام کے متاثرہ علاقوں میں پکے پکائے کھانیکی تقسیم، خیموں ، کمبلوں اور بستروں پر مشتمل سامان پہنچانے کے ساتھ ساتھ میڈیکل ریلیف پہنچانے کا کام بھی کر رہی ہے۔ترکیہ اور پاکستان کی عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔