متروکہ وقف ملازمین‘ہائوس ایڈوانس کیلئے 6کروڑ کی منظوری دیدی:حبیب الرحمان 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے گریڈ ایک سے 15تک 68ملازمین کو ہائوس بلڈنگ ایڈوانس کی مد میں 6کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دیدی۔ ملازمین کو 36بنیادی تنخواہوں کے برابر مالی مدد کی جائے گی جو 4 سال میں برابر قسطوں سے واپس لی جائے گی۔ گزشتہ دور میں رولز کے مطابق قرض پر پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم موجودہ چیئرمین حبیب الرحمان گیلانی نے ملازمین کو قانون کے مطابق قرض دینے پر پابندی ختم کر دی تھی، حالیہ نوٹیفکیشن کے مطابق جن ملازمین کی ہائوس بلڈنگ ایڈوانس کی درخواستیں منظور ہوئیں ان میں گرنتھی، پوجاری، سکیورٹی گارڈز، نائب قاصد، کمپیوٹر آپریٹرز، کے پی او، کلرکس، ڈرائیور ، چوکیدار ، لفٹ آپریٹر،  ڈراٹسمین و دیگر شامل ہیں، جنہیں ساڑھے 3 لاکھ سے10لاکھ  ہائوس بلڈنگ ایڈوانس دیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام 68ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام مطلوبہ دستاویزات 2 ہفتوں تک جمع کرا دیں ، وقت پر دستاویزات مہیا نہ کرنے والے ایڈوانس سے محروم ہو جائیں گے۔  ایڈوانس کے حق دار پانے ملازمین نے چیئرمین بورڈ حبیب الرحمان گیلانی کا شکریہ ادا کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ملازمین کو مستقبل میں گھروں کی تعمیر کے لئے ایڈوانس ملتا رہے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...