حکومت نے پٹرول کاایک بار پھر ایٹم بم گرا کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا :عبدالعزیز عابد 


لاہور (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے پٹرول کی قیمتوں میں جان لیوا اضافے اور مہنگائی کے خلاف وحدت روڈ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کاایک بار پھر ایٹم بم گرا کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس ظلم کے خلاف سراج الحق کی قیادت میں ملک گیر تحریک چلائیں گے۔ حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر غریب اور عام آدمی پر مہنگائی کے کوڑے برسا رہی ہیں۔ملک میں مہنگائی سے متعلق تمام فیصلے آئی ایم ایف کی مرضی سے کیے جا رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن