مستحقین کوسماجی تحفظ فراہم کرنا اپنا اوّلین فر ض سمجھتا ہوں ،عامر فدا پراچہ


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ کی سربراہی میں کھلی کچہری منعقد ہوئی جس میں متعلقہ افسران اور ملازمین نے بھی شرکت کی۔ ادارے کے صدر دفتر میں منعقدہ اپنی نوعیت کی پہلی کھلی کچہری میں منیجنگ ڈائر یکٹر پاکستان بیت المال نے سائلین سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل دریافت کیے اور ان کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر پاکستان بیت المال کے صوبائی اور علاقائی دفاتر کے سربراہان بھی آن لائن موجود تھے تاکہ ان کے متعلقہ اضلاع کے حوالے سے مسائل کو حل کیا جاسکے۔ کھلی کچہری میں 50 سے زائد مستحقین کے مسائل سنے گئے اور مستحق طالب علموں، غریب مریضوں، بیوا ؤں اور معذور افرادکی فوری دادرسی کے احکامات جاری کئے گئے۔اس موقع پر عامر فدا پراچہ نے کہا کہ حکومت ملک کے غریب اور نادار افراد کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے اور کسی بھی قسم کے نامساعد حالات میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین کوسماجی تحفظ فراہم کرنا اپنا اوّلین فر ض سمجھتا ہوں جس کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن