اسلام آباد(نا مہ نگار)چئیرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کواٹرز میں نیپرا کی " بجلی سیکیورٹی کے ساتھ" مہم کے تحت " "پاور سیکٹر میں سائبر سیکیورٹی کے خطرات اور مستقبل کے لائحہ عمل "کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ ویبینار میں مہزاد سحر، گروپ ہیڈ انفارمیشن سیکیورٹی، اینگرو کارپوریشن اور مبارک مصطفی، OT/ICS سائبر سیکیورٹی کنسلٹنٹ، M/s ACET سلوشنز سمیت پاور سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز اور نیپرا کے ملازمین نیبھر پور شرکت کی۔چیئرمین نیپرانے کہا کہ سائبر سیکیورٹی کے لیے فعال طریقہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ منظور شدہ نیپرا آئی ٹی/او ٹی سائبر سیکیورٹی ریگولیشنز نے پہلے سے ہی نیپرا کے لائسنس دہندگان کو ضروری قانونی دائرہ کار فراہم کیے ہیں۔
سائبر سیکیورٹی کیلئے فعال طریقہ اپنانے کی ضرورت ہے،چئیرمین نیپرا
Feb 17, 2023