اسلام آباد(نا مہ نگار)سلیمان خیل قبائل موومنٹ(ایس اکیوایم)کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسداللہ حقانی نے کہاہے کہ حکومت کی طرف سے ضمنی مالیاتی بل کے ذریعے نئے ٹیکسز لگانے سے ملک میں مہنگائی کی لہر آئے گی اوربے روزگاری میں اضافہ ہوگا، یہاں سے جاری ایک بیان میں اسداللہ حقانی نے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے والا ہے۔اس بجٹ سے عام آدمی سب سے زیادہ متاثر ہو گا، انہوںنے کہا کہ کابینہ کی ناقابل عمل کثیر تعداد و افسران کی پٹرول، بجلی، گیس اور دیگر مراعات کو ختم کیا جائے تو عوام پر کسی قسم کا کوئی بوجھ ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،اب وقت آگیا ھے کہ تمام موجودہ اور سابقہ وزاراملک اور عوام پر حکمرانی کو پس پشت ڈال کر اپنے مال اور جان کو قربانی کے لیے پیش کریں۔انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذ اکرات کے نتیجہ میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا،جس پر کنٹرول کرنے کے لئے خصوصی حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے تاکہ عوام پر پڑنے والا بوجھ کچھ کم ہوسکے ۔
ضمنی مالیاتی بل سے ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آئے گی، اسداللہ حقانی
Feb 17, 2023