اسلام آباد (نا مہ نگار)کوہسار یونائیٹڈفر نٹ کے رہنمامحمد سفیان عباسی اور آصف شفیق ستی نے نگران حکومت پنجاب کی جانب سے مری ضلع کے نوٹیفکیشن کو معطل کر نے کے فیصلے کی شد ید الفاظ میں مذ مت کر تے ہو ئے کہا ہم نے پنجاب کی صوبائی حکو مت کے اس فیصلے کولاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، انھوں نے کہا حکومت کے اس فیصلے کے خلاف آئدہ کے لائحہ عمل طے کر نے کے لیے مری اور کوٹلی ستیاں کے نمائندہ افراد پر مشتمل دس رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، پنجاب کے نگران وزیر اعلی محسن رضا نقوی کا یہ اقدام مری، کوٹلی ستیاں سمیت دیگر اضلاع کے عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے،حکو مت کا یہ فیصلہ کروڑوں شہریوں کے بنیادی شہری حقوق سلب کر نے کے مترادف ہے ،ہم سمجھتے ہیں پنجاب حکومت کا یہ اقدام اپنے اختیارت اور مینڈیٹ سے تجاوز ہے ، حکو مت اپنے اس فیصلے کو واپس لے اور مری کو ضلع بنائے جانے کا نوٹیفکیشن فوری طور پر بحال کر ے ورنہ مری کے لاکھوں لوگ احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جا ئیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر ممتاز ماہر قانون شفقت عباسی ایڈوکیٹ ، راج عباسی ،جلیل اختر ایدوکیٹ، طفیل اخلاق عباسی ، سجاد الحسن عباسی ، عمر فاروق ستی، پروفیسر اشفاق کلیم عباسی ، عطاالرحمن عباسی، ثنا اللہ ستی، عقیل عباسی ، سمیت مختلف سیاسی و سماجی رہنماء بھی مو جو د تھے ۔