امجد اسلام امجد، ضیا محی الدین ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے ، صالحہ جبین 

 اسلام آباد(نامہ نگار)ماڈل کالج برائے طالبات پو سٹ گریجویٹ ایف سیون فور مارگلہ میں کالج کونسل کے زیر انتظام معروف شاعر و ڈرامہ نگار  امجد اسلام امجد اور لفظوں کو آب حیات پلانے والے ادب کی لازوال آواز ضیا محی الدین مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقدہوا پرنسپل پروفیسر صا لحہ جبین اور اساتذہ کرام نے امجد اسلام امجد کے کلام کو تحت اللفظ اور منظوم انداز میں پیش کیا اور ان کی زندگی و شاعری کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا۔ تقریب میں ضیا محی الدین کی بھر پور ادبی زندگی اور شخصیت  وفن پر اساتذہ نے گفتگو مقررین نے کہا کہ یہ شخصیات ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گی ان کا کلام اور ادب سے رغبت و یاد رکھا جائے گا کی اور ڈاکو منٹری دکھائی گئی۔ تقریب میں طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی صدر شعبہ اسلا میات میڈم فہمیدہ قنبر نے امجد اسلام امجد مرحوم اور ضیا محی الدین مر حوم کے بلند درجات کے لیے دعا کروائی۔

ای پیپر دی نیشن