فوڈ اتھارٹی کا  قواعد وضوابط کی خلاف ورزیوں پر 7فوڈ پوائنٹس کو جرمانہ 

Feb 17, 2023

 راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے راولپنڈی میں قواعد وضوابط کی خلاف ورز یوں پر 7فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائد کئے ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، غیر معیاری اجزا کے استعمال اور سابقہ نوٹسز کی عدم تعمیل پر3ریسٹورنٹس ،1کریانہ سٹور،1چکن شاپ، 1سویٹس شاپ اور1نان شاپ کو مجموعی طور پر56ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی ٹیموں نے معمولی نقا ئص اور حفظان صحت کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے36فوڈ پوائنٹس کواصلاحی نوٹسز جاری کیے ہیں جن پر عمل نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی ۔

مزیدخبریں