راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کنو نشن مثالی ہو گا، مریم نواز کا تاریخ ساز استقبال کریں گے راولپنڈی نواز شریف کے جانثاروں کا شہرہے،پی ٹی آئی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) لائرز ونگ کے راہنما ارشد مجید چوہدری ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جدید پاکستان کی بنیاد رکھی اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا 19 فروری کو اپنے عظیم قائد کی بیٹی کا فقید المثال استقبال کر کے راولپنڈی کی روائتی محبت کا عملی اظہار کریں گے۔