اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرخزانہ و مسلم لیگ (ن)انٹرنیشنل افیئرز کے سربراہ اسحا ق ڈا رنے کہا ہے اوورسیزپاکستانیوں کو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، پار لیمنٹ میںاوورسیز پاکستانیوں کو نمائندگی دینے سمیت تمام وعدوں کو پورا کرے گی۔وہ مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کی سربراہی میں ن لیگ سعودی عرب کے وفدسے اپنے دفترمیں ملاقات میںبات چیت کررہے تھے ۔اس موقع پر شیخ سعید احمد نیسعودی عرب میںپارٹی کی بنائی جانے والی پندرہ شاخوں سمیت دیگر تنظیمی امور سے آگاہ کیا، سعودی عرب میں تیس لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں ،اوورسیزپاکستانیزفاونڈیشن اور اوورسیز کی وزارت میں سعودی عرب کے معاملات کے فوری نمٹانے کے لئے فوکل پرسن مقررہوناچاہئے جس سے اتفاق کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے اس ضمن میں فوری کارروائی کرنے کا یقین دلایا۔ اسحاق ڈار نے کہاسعودی عرب میںمقیم پاکستانی مملکت کی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں،شیخ سعید نے کہان لیگ کی قیادت پارلیمنٹ میںنمائندگی سمیت ان سے کئے گئے تمام وعدوں کو نبھائے گی جس پر اسحاق ڈار نے بھی کہاکہ ہم اپنے اوورسیزپاکستانی بھائیوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔