بلال غفار  پی ٹی آئی کراچی کی صدارت سے  برطرف، آفتاب صدیقی نئے صدر ہونگے

Feb 17, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے صدر بلال غفار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آفتاب صدیقی پی ٹی آئی کراچی کے نئے صدر نامزد کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں سندھ کے صدر کو بھی تبدیل کر دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی کی تنظیم میں رد و بدل کی منظوری عمران خان نے دی ہے۔عمران خان نے سندھ سے جیتنے والے 9 ایم این ایز کو دوبارہ پارٹی ٹکٹ دینے کی منظوری بھی دے دی۔ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلے تحریکِ انصاف سندھ کے رہنماوں کی کل عمران خان سے ملاقات میں کیے گئے۔

مزیدخبریں