کراچی (اسٹاف رپورٹر) اہلِ حدیث یوتھ فورس کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ــ"شانِ تاجدار ختم نبوت کانفرنس" کا اجتماع 17فروری 2023ء بروز جمعۃ المبارک بعد نمازِ عشاء جامع مسجد و مدرسہ ابو بکر صدیق ملیر 15میں ہوگا۔ کانفرنس سے مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے جید علمائے کرام خطاب فرمائیں گے جبکہ پنجاب سے AYF پاکستان کے صدر پروفیسر محمد عامر صدیقی، سیکریٹری جنرل حافظ سلمان اعظم مجوزہ کانفرنس کے علاوہ میر پور خاص میں مرکزی کابینہ کے اجلاس سے اور ناظم آباد کراچی میں مرکزی ورکرز کنوینشن سے تنظیمی امور کی بجا آوری پر اہم خطاب کریں گے۔ جبکہ بحریہ ٹائون کراچی میں کراچی کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس ہوگا۔ یوتھ فورس کے مرکزی عہدیداران خالد محمود ادریس ، ابو بکر ارشد وزیر آبادی، عبدالرحمٰن ، اسامہ، مولانا نعمان اصغر اور سلمان احمد نے اہلِ اسلام کے خواتین و حضرات کو اس کانفرنس میں شرکت کی خصوصی دعوت دی ہے۔