شام ‘ ترکی  زلزلہ متاثرین کی بھرپور  معاونت کی جائے ،شہنشاہ حسین نقوی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف عالم دین اور خطیب مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ شام اور ترکی کے زلزلے متاثرین کی بھرپور معاونت کی جائے ،اس کے ساتھ ساتھ کوشش کی جائے کہ پوری عالمی برادری اور مسلم امہ متاثرہ مسلمانوں کو سہولیات فراہم کرے ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ،ایران اور دیگر ممالک نے بھرپور امداد کی جبکہ افواج پاکستان نے بھی بھرپور کردار ادا کیا ۔انہوں نے اقوام عالم،انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی برادری سے کہا کہ وہ ضروریات زندگی کی تمام اشیاء متاثرین کو فراہم کرے جبکہ متاثرین کی بحالی کیلئے بھی اقدامات ہونے چاہیئیئیں،انہوں نے شہداء و مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ متاثرہ بھائیوں کیلئے بہترین اقدامات ہوں اور وہ بھی عزت و آبرو کے ساتھ اپنی زندگی گزار نے کے قابل ہو سکیں،اس سلسلے میں ہم سب کو مل کر اقدامات کرنے چاہئیں۔ 

ای پیپر دی نیشن