آل ملتان انٹرا سیکنڈری و ہائر سکول ‘ کالجز مباحثہ‘ ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر )سر سید گروپ آف کا لجز مین کیمپس گارڈن ٹاؤ ن شیر شاہ روڈ کے زیر اہتمام آل ملتان انٹر سیکنڈری و ہائر سکینڈی سکول، کا لجزمبا حثہ اور ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد ہوا تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے پر وفیسر ڈاکٹر رمضان نے کہاسرسید واحد ادارہ ہے جو ملتان سے دوراس پسما ندہ علاقے میں علم کی شمع روشن کئے ہو ئے ہے ۔ اس کالج میں بچوں کا معیار تعلیم بہت بہتر طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ اس میں اساتذہ کا بھی کر دار ہے۔ اس مباحثہ تقریری مقابلے میں 32اداروں اور ٹیلنٹ ہنٹ کے 54اداروں نے شر کت کی اس میں شیر شاہ مظفر آباد ،علی والا ،اسما عیل آباد ،بستی خداداد ، گا رڈن ٹا ؤن،قاسم بیلہ ،کینٹ ،جلیل آباد اور چو ک شہیداں کے طلبا ء و طالبات ،نے شر کت کی۔ تقر یب کے مہما ن خصوصی ڈاکٹر محمد رمضان وائس چانسلر ایمر سن یو نیو رسٹی ،ڈاکٹر غلام علی ڈائر یکٹر ائیر یو ینو رسٹی ،ملک عبدالغفار ڈوگر مشیر وزیر اعظم ،ڈاکٹر بشیر اور شیخ سلیم پر نسپل سر سید لاء  کالج نے بھی شر کت کی ۔پر وفیسر ڈاکٹر رمضان نے مہما ن اداروں کے سر براہان جن میں پر وفیسر غزالیہ طا ہرہ ،ایف جی ڈگر ی کالج ،پر وفیسر مظفر آباد ڈگر ی کالج ڈاکٹر شبنم ،میڈیم فرازانہ ،پر نسپل گورنمنٹ نور جہاں گرلز سکول ،میاں رمضان یامین پر نسپل گو ر نمنٹ بوائز سکول قاسم بیلہ ،لفٹینیٹ کر نل (ر) امین صبہانی پر نسپل فوجی فاونڈ یشن سکول ،ماسٹر راشد گور نمنٹ الحسین بوائز سکول مظفر آباد میںا عزازی شلڈز تقسیم کی گئی اور ٹیلنٹ ہنٹ میں کار گرد گی دکھا نے والے اداروں میں اعزازی شلڈ ز اور طلبہ طالبات میں سر ٹیفیکٹ اور انعا مات تقسیم کئے گئے تقریری مقا بلے میں پہلی پوز یشن میزبان ادارہ سر سید کالج   دوسری پوزیشن گور نمنٹ بوائزہائی سکول قاسم بیلہ اور تیسری پوزیشن فوجی فاؤنڈ یشن سکول نے حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن