سرکاری ہسپتالوں میں نشے کے عادی افراد کے لئے بیڈز مختص کرنے کی ہدایات 

 خانیوال (نمائندہ خصوصی)محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سربراہان کو بھیجے گئے مراسلہ میں نشے کے عادی افراد کے علاج ومعالجہ کے لئے ہر سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کے تناسب سے بیڈز مختص کرنے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ صحت حکام نے پنجاب کے تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ اتھارٹیز سے تین روز میں کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن