مزدوروں کے حقوق کی آواز بلند کرنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا: یزدانی گیلانی

ملتان(سپیشل رپورٹر)  تحریک بحالی امن کے چیئرمین و مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے کہا ہے کہ مزدور کسی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں ان کے حقوق برابر ہیں ان کے حق کی اواز بلند کرنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے جبکہ پیپلز لیبر بیورو کے ڈویژنل صدر مخدوم سید مطلوب حسین بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد کو پیپلز لیبر بیورو نے مضبوط کیا ہم پارٹی منشور کے تحت مزدوروں کے حقوق کی اواز بلند کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے نوبہار نہر کے کنارے پیپلز لیبر بیورو سب ڈویژنل سیکرٹر یٹ و الیکشن افس پی پی 215  کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا ۔تقریب کا اہتمام پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویثرن کے نائب صدر  ڈاکٹر عبدالغفار نے کیا تھا۔ اس موقع پر مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے پارٹی وابستگی سے بالا تر ہو کر عابدہ بخاری کو پی پی 215 کا امید وار نامزد کرنے کا اعلان کیا اور کامیابی کی دعا کی قبل ازیں مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی  مخدوم سید مطلوب حسین بخاری ‘ عابدہ بخاری‘ شاہد رضا صدیقی ‘ رضوان ہانس اور  دیگر  نے سب سیکرٹریٹ اور الیکشنآفس کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ تقریب میں مہر نجف عباس‘اللہ بخش سومرو‘شاہد بھٹی‘خاور شاہ‘اختر خان‘ ڈاکٹر ضامن‘علی دانش‘ریاض خان‘ اللہ یار‘ریاض بخاری‘تنویرکھوکھر‘ریاض کھوکھر ودیگر نے بھی شرکت اور خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...