12مارچ کو یونٹی گروپ شاندار کامیابی سے ہمکنار ہو گا: امتیاز ساہی،عاطف افتخار 


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )یونٹی گروپ کے امیدوار برائے صدر چوہدری امتیاز احمد ساہی ،امیدوار برائے سیکرٹری عاطف افتخار چیمہ، امیدوار برائے نائب صدر عامر یعقوب وڑائچ اور امیدوار برائے فنانس سیکرٹری زاہد خان نیازی نے کہا ہے کہ 12مارچ کو یونٹی گروپ رہائشیوں کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے شاندار کامیابی سے ہمکنار ہو گا اور ڈی سی کالونی میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،یونٹی گروپ کا منشور ڈی سی کالونی کی تعمیر وترقی اور رہائشیوں کے حقوق کا تحفظ،سوسائٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا  ، ڈی سی کالونی کے رہائشی الیکشن کے روز الزام تراشی اور درخواست بازی کرنیوالے ٹولے کو مسترد کرتے ہوئے یونٹی گروپ کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کروائیں گے دریں اثناء یونٹی گروپ کے نامزد امیدوار برائے ایگزیکٹو ممبر میاں محمد کبیرنے کہا ہے کہ 12 مارچ کو ڈی سی کالونی کے مکین سوسائٹی میں تعمیر وترقی اور خدمت کے جذبہ سے سرشار یونٹی گروپ کے پورے پینل کو بھاری اکثریت سے فتحیاب کرینگے ، ڈی سی کالونی میں سپورٹس اسٹیڈیم،ہسپتال،کمرشل مارکیٹ ہنگامی بنیادوں پر بنائے گا اور اس سے اکٹھا ہونے والا ریونیو ڈی سی کالونی کے رہائشیوں کی فلاح وبہبود پر خرچ کرینگے ۔

ای پیپر دی نیشن