لاہور: جسٹس (ر) ملک محمد قیوم انتقال کرگئے۔جسٹس (ر) ملک قیوم کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔اہلخانہ کے طمابق جسٹس (ر) ملک قیوم کی نماز جنازہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔جسٹس (ر) ملک محمد قیوم نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے بھائی تھے، وہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان رہ چکے تھے۔اس کے علاوہ وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔