i’’پی ڈی ایم کو ملک وقوم سے کوئی سروکار نہیں‘‘


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما ئوں منور اقبال ، میاں علی بشیر ایڈووکیٹ، طیاب راشد سندھو ، افضال حیدر ،ملک اقبال، ڈاکٹر اسلم خان شیروانی ،چودھری خرم ریاض کاہلوں ، اشفاق احمد ورک ، عبدالمناف خان ایڈووکیٹ، چودھر ی کامران ذوالفقار نے کہا ہے کہ ملک میں ہونیوالے فیصلے پی ڈی ایم کی حکومت نہیںبلکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کر رہا ہے تو دوسری طرف مریم نواز شریف اپنی ہی حکومت کو ہدف تنقید بناکر قوم کو بیوقوف بنارہی ہے (ن) لیگ ،پیپلزپارٹی ،اے این پی ،ایم کیوایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی انہی ڈرامے بازیوںکی وجہ سے قوم کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے منی بجٹ پیش کرکے پی ڈی ایم کی حکومت نے پوری قوم کو ذہنی اذیت سے دوچار کیا ہے ۔ پی ڈی ایم کو ملک وقوم سے کوئی سروکار نہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن