مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ساری پارٹی کو کہتا ہے جیلیں بھردو، خود چوہا گھر میں چھپ گیا ہے، ورکروں کوآوازیں دے رہا ہے کہ زمان پارک پہنچو اور مجھے بچاؤ۔وزیر دفاع نے سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو کہتا ہے میں بزرگ و عمر رسیدہ زخمی ہوں، حاضر نہیں ہوسکتا، اس کے ساتھی 2 دن قید ہوتے ہیں تو ٹی وی پر بیٹھ کے روتے ہیں، یہ نواز شریف تھا، بیٹی کا ہاتھ پکڑے وطن واپس قید کاٹنے آ گیا۔دوسری جانب عمران خان کے وکیل ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں لیکن ڈاکٹر انہیں اجازت نہیں دے رہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لےلیا
Feb 17, 2023 | 11:59