راچڈیل کیسل مییر سنٹر میں انجمن آرائیں برطانیہ کے روح رواں چودھری محمود الحسن،حافظ عبدالمالک اور زاھد اقبال نے سالانہ کنوشن کا انعقاد کیا جس میں برطانیہ بھر سے آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے مرد حضرات اور ا خواتین نے شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں سینئر صحافی عبدالرحمن فرخ، میاں نعیم،محمد راشد، چودھری انور ، چودھری انور،چودھری عدیل،زاھد اقبال ورلڈ وائڈ شامل تھے۔ نئے عہدیداران میں تین سالوں کے لیے سرپرست اعلیٰ میاں عنائت ،شاہد فاروق کو چئیرمین ، چوہدری محمود الحسن نائب چیئرمین ،آصف علی کو جنرل سیکرٹری ، جوائنٹ سیکرٹری عبد المالک ، سیکرٹری مالیات راشد، اراکین مجلس عاملہ میاں تعیم ،اقبال ہاشم، خالد ، عابد جاوید اور ڈاکٹر خالد محمد اکرام کا اعلان کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ کمیونٹی کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ نو منتخب چئیرمن میاں شاہد فاروق نے کہا کہ تمام افراد کا دلی شکریہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کر کے زمہ داری سونپی ہمارا مقصد آرائیں برادری کے ساتھ کمیونٹی کے دیگر افراد کی رضاکارانہ خدمت کرنا ہے ہم تنظیم کو بھرپور انداز سے چلانے کے ساتھ آگے لیکر جائیں گے۔ نائب چیئرمین چودھری محمود الحسن لمبردار کا کہنا تھا کہ ہم نے عہد کیا ہے آرائیں برادری کے جو بھی گھریلو مسائل یا پھر کسی کو امیگریشن اور کام کے حصول میں دشواری پیش آ رہی ہے انکو حل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ ایگزیکٹو رکن میاں نعیم کا کہنا تھا کہ آرائیں برادری کی سالانہ میٹنگ میں نئے منتخب عہدیداران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں مدد کریں گے۔ نو منتخب جنرل سیکرٹری آصف علی نے کہا کہ ہماری تنظیم پہلے ہی فعال کردار ادا کر رہی تھی ہم نے دوبارہ ملکر اس بات کا عزم کیا ہے تنظیم کی دن رات ترقی کے لیے اپنے بھرپور وسائل استعمال کریں گے اور تنظیم ترقی کے نئے مراحل طے کرے گی۔ نوجوان سالیسٹر عثمان کا کہنا تھا تنظیم نوجوان نسل کے مسائل جیسے شادی بیاہ امیگریشن اور پاکستان سے برطانیہ آنے والے طالبعلموں کو ابتدائی طور پر برطانیہ کے ماحول میں اپنے اپکو ڈھالنے کے لیے ہر ممکن مدد دینے بارے پرعزم ہے۔آخر میں حاجی عبدالمالک کے بنائے ھوئے دیسی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی
انجمن آرائیں برطانیہ کا سالانہ کنونشن منعقد
Feb 17, 2023