یونیسکو پیرس میں ترکیہ سفیر کو 35000 یورو کی مالی امداد 

Feb 17, 2023

صاحبزادہ عتیق الرحمن

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے )  فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد کی اپیل پر ترکی کے زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے فرانس کی پاکستانی کمیونٹی متحرک ہوگئی۔ مختلف مساجد اور سیاسی و سماجی جماعتوں اور مخیر حضرات نے ترک بہن بھائیوں کے لئے امدادی سامان اور نقد رقوم کے لئے اپنی پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی اور کیمپ لگائے۔ پاکستانی کمیونٹی نے دل کھول امدادی سامان اور عطیات دئے۔ پاکستان بزنس فورم فرانس کے سرپرست اعلی اور یورپ کے ممتاز بزنس مین محمد ابراہیم ڈار نے بزنس فورم فرانس کے دوستوں کو تحریک دی اور سب سے پہلے خود ایک بڑی رقم عطیہ کی۔جنرل سیکریٹری بزنس فورم یاسر خان نے فوری طور پر مسلم ہینڈز فرانس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ملک مبشر سے رابطہ کیا ، جنہوں نے بتایا کہ ان ادارہ کے رضاکار زلزلے کے پہلے دن سے ہی ترکیہ کے متاثرہ علاقے میں موجود ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ لیکن وہ بزنس فورم فرانس کی اپیل پر ان کے ساتھ شامل ہیں۔ پاکستان بزنس فورم فرانس اور مسلم ہینڈز فرانس نے صرف تین دن میں مشترکہ طور پر ترکی کے زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے پینتیس ہزار (35000) یورو اکٹھے کئے ، جو بزنس فورم فرانس اور مسلم ہینڈز فرانس کے ایک وفد نے سفیر پاکستان فرانس عاصم افتخار احمد کی موجودگی میں یونیسکو میں ترکی کی سفیر محترمہ پروفیسر گ±ل نور ایبت کے حوالے کئے۔سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے اس موقع پر کہا کہ اس مصیبت کے وقت میں پاکستانی عوام اپنے ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے جو مدد بھی ہوسکی وہ کریں گے۔ سفیر محترمہ پروفیسر گل نور ایبت نے پاکستانی وفد کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی وفد میں مسلم ہینڈز فرانس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ملک مبشر ، صدر بزنس فورم فرانس حاجی اسلم چوہدری ، چئیرمین سردار ظہور اقبال ، جنرل سیکریٹری یاسر خان ، چیف کوآرڈینیٹر صاحبزادہ عتیق الر حمن اور مقامی کونسلر سبط مزمل بھی موجود تھے ، سبط مزمل نے اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر امدادی سامان سے بھرا ٹرک اکٹھا کرکے سفارتخانہ کے حوالے کیا۔ سفیر پاکستان عاصم افتخار کے ہمراہ سفارتخانہ پاکستان فرانس کے ڈیفنس اتاشی ، پریس قونصلر اور ہیڈ آف قونصلر سیکشن بھی موجود تھے۔
پاکستان بزنس فورم کے ساتھیوں محمد ابراہیم ڈار سرپرست اعلی ، حاجی محمد اسلم چوہدری صدر ،چئیرمین سردار ظہور اقبال شمع انٹرنیشنل ، یاسر خان جنرل سیکریٹری ، چوہدری افضل سدوال سینئر نائب صدر ، چوہدری گلزار لنگڑیال سینئر راہنما تحریک انصاف فرانس ، راجہ مظہر ذمہ واریہ ہمالیہ ریستوران ،خطہ پوٹھوہار کے سپوت ابرار کیانی سینئر راہنما تحریک انصاف ، فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری نوید پکھووال ، ادبی شخصیت شاعرہ محترمہ ممتاز ملک صاحبہ ، چوہدری ماجد چیمہ سینئر نائب صدر تحریک انصاف ، ثقلین بھٹی ، یاسر الیاس ، عثمان نصیر ،نوجوان بزنس مین زاہد چوہدری ، شیخ زاہد فیاض و دیگر نے صرف تین دن میں اتنی بڑی رقم کے عطیات دیکر ترکیہ کے بہن بھائیوں کے لئے عملی طور پر جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کیا۔

مزیدخبریں