منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی پیشی سے استثنی کی درخواست بھی منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 7 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی پیشی سے استثنی کی درخواست بھی منظورکرلی۔عدالت نے حکم دیا کہ نیب تفتیش مکمل کرکے نئے ملزمان کی حد تک جلد سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرے۔ جب تک نئے ملزمان کا سپلیمنٹری ریفرنس دائر نہیں ہوتا پرانے ملزمان کا ٹرائل رکا رہے گا۔سماعت کے دوران نیب نے تفتیش مکمل کرنے کیلیے ایک ماہ کی مہلت مانگی .جس پرعدالت نے کہا کہ اتنی مہلت نہیں دی جا سکتی ہے جلد تفتیش مکمل کریں۔