ذہن سازی ذہنی تناؤ اور دباؤ کی صورت میں دوا سے زیادہ متاثرکُن ثابت ہوسکتا ہے، جس کا انکشاف حالیہ امریکی تحقیق میں کیا گیا ہے۔امریکی ماہرِ نفسیات ڈاکٹر پروفیسر ایلزبتھ ہوگ نے ذہنی تناؤ اور دباؤ کےشکار مریضوں کے دو گروہ پر تجربہ کیا۔ ان میں سے ایک گروہ کو ذہن سازی کے عمل سے گزارا جبکہ دوسرے کو لیکسا پرو نامی دوا دی گئی جو ڈپریشن کم کرنے کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ذہن سازی کے عمل سے گزرنے والے گروہ نے 8 ہفتوں تک اس عمل کو جاری رکھا، یہ رضا کار روزانہ مسلسل 45 منٹ تکاس عمل سے گزرتے تھے۔ جس کے بعد ماہرین نے اگلے 24 گھنٹے ان کی دماغی و نفسیاتی کیفیت کا جائزہ لیا۔ماہرین نے اس جائزے کے لئے عالمی پیمائشی طریقہ کار کلینکل گلوبل امپریشن آف سیورٹی اسکیل (سی جی آئی ایس) اپنایا، جس میں 1 سے 7 تک درجہ بندی کی جاتی ہے اور 7 عدد شدید بے چینی اور ذہنی تناو کو ظاہر کرتا ہے۔ذہن سازی کے عمل سے گزرنے والے گروہ کے، سی جی آئی ایس میں اوسطاً 1.43 کمی دیکھی گئی لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ دوا کھانے والے گروہ میں بھی یہی فائدہ ہوا ہے۔