یورپی یونین اور دنیا کو پتہ چل گیا ہوگا یہ کتنے جعلساز ہیں: مریم او رنگزیب

مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نےکہاہےکہ یورپی یونین اور دنیا کو پتہ چل گیا ہوگاکہ یہ لوگ کتنےجھوٹےاور جعلساز ہیں۔
تفصیلات کےمطابق رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب نےٹویٹ کیاہےکہ جعلی فارم45کےبعدپیش خدمت ہے’یورپی یونین‘کاجعلی پریس ریلیز،ملک کےمعاشی ، سیاسی اور معاشرتی دیوالیہ کے ذمہ دار جعلی فورم 45، اور جعلی ’یورپی یونین‘کی پریس ریلیز سوشل میڈیا پہ ڈال کر امریکہ سے مداخلت کی منتیں کر کے ملک کی جمہورت پہ حملہ آور ہیں ۔لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ جس پر یورپی یونین کو خود تردید کرنا پڑی،یورپی یونین اور دنیا کو پتہ چل گیا ہوگا کہ یہ کتنے بڑے جھوٹے اور جعلساز ہیں،برطانوی ادارے DFID کو بھی اتوار والے دِن پی ٹی آئی کے جھوٹ پرتردیدی بیان جاری کرنا پڑا تھا۔مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ جھوٹے الزامات پر چین کو تردید کرنا پڑی تھی،جو اپنے سیاسی مفاد کے لئے پاکستان کی عالمی رسوائی کرانے سے بھی باز نہیں آتے،عالمی جعلسا زاور جھوٹا پاکستان اور اداروں کے لئے فتنہ ہے۔9 مئی سمیت ہر موقعے پر پاکستان اور اداروں پر حملہ کرتے ہیں۔ آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک کو دیوالیہ کرنے کی دعوت بھی دی۔رہنما ن لیگ کامزیدکہناتھاکہ ملکی حساس راز سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر کے ملک کی خارجہ پالیسی پرحملہ کیا، جمہوری اور سیاسی ساکھ کی حالت یہ ہے کہ پاکستان کی کوئی جماعت ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ۔

ای پیپر دی نیشن