اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزاﺅں کیخلاف اپیلوں کو ڈائری نمبر الاٹ کر دیا۔امت نیوز کے مطابق عدالتِ عالیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف 2 اپیلوں کو 2976/2024 اور 2977/2024نمبر الاٹ کیا گیا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی سے متعلق ایک اپیل کو 2978/2024 نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپیل پر 2950/2024 کا نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔