ہمسائیوںکے حقوق

انسان جہاں بھی رہتا ہو اگر اسے پڑوسی اچھا مل جائے تو بہت زیادہ خوش قسمتی کی بات ہے کیوں کہ اچھا ُپڑوسی مل جانا بھی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اچھا پڑوسی اپنے ہمسائیوں کا ہر وقت خیال رکھتا ہے اور ان کے دکھ سکھ میں شریک ہوتا ہے ۔ حضور نبی کریمﷺ نے بھی ہمسائیوں کے حقوق کے متعلق متعدد بار تاکید فرمائی ہے ۔ 
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے نبی کریمﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بہتر ہمسایہ وہ ہے جو اپنے ہمسایے کے ساتھ اچھا سلوک کرے ۔ (ترمذی ) 
حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بے شک اللہ تعالی اس شخص سے محبت کرتا ہے جس کا ہمسایہ اچھا نہ ہو اور وہ اس کو تکلیف پہنچاتاہو مگر یہ ثواب کی نیت سے اس کی ایذا رسانی پر صبر کرتا ہے ۔ (کنزالعمال ) 
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے نبی کریمﷺ نے فرمایا، قسم ہے اس کی جس کے قبضہ قدرت میں جان ہے کوئی شخص اس وقت تک کامل مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنے پڑوسی کے لیے وہی پسند نہ کرے جو وہ اپنے لیے پسند کرتا ہے ۔( مسلم ) 
نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ جو یہ چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسولﷺ اس سے محبت کرے تو اسے چاہیے کہ وہ سچ بولے ، جب اس کے پاس امانت رکھوائی جائے تو خیانت نہ کرے اور اپنے ہر پڑوسی سے حسن سلوک سے پیش آئے ۔ ( مشکوۃ المصابیح) 
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہی مروی ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا، وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جس کا ہمسایہ اس کے شرسے محفوظ نہ ہو۔ ( مسند احمد )
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ ہمسائیوں کی تین اقسام ہیں : ایک وہ ہمسایہ جس کا ایک حق ہے ، دوسرا وہ جس کے دو حق ہیں اور تیسرا وہ جس کے تین حق ہیں ۔ اگر ہمسایہ غیر مسلم ہو تو اس کا ایک حق ہے ، اگر ہمسایہ مسلمان ہو اور اس کے ساتھ خونی رشتہ نہ ہو تو اس کے دو حق ہیں اور اگر ہمسایہ مسلم بھی ہو اور رشتہ دار بھی تو اس کے تین حق ہیں ۔ ( کنز العمال ) 
حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے نبی کریمﷺ نے نصیحت فرمائی، جب تم سالن بنائو تو اپنے ہمسایے کے خیال سے اس میں پانی زیادہ ڈال دو اور حسن اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس میں سے کچھ اپنے پڑوسیوںکو بھی دو۔ ( مسلم)
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا، اے عائشہ، جب تمھارے پاس ہمسائیوں کا بچہ آئے تو اسے کچھ دے دو اس سے ہمسائیوں کے ساتھ محبت میں اضافہ ہو گا ۔ 

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...