ویلفیئر ٹرسٹ جلالپورشریف کے زیر اہتمام فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ 

 کھیوڑہ(نامہ نگار)تاریخی قصبے جلالپورشریف میں ویلفیئر ٹرسٹ جلالپورشریف کے زیر اہتمام فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد ، فری میڈیکل کیمپ میں میڈیکل آفیسر آر ایچ سی جلالپورشریف ڈاکٹر عقیل احمد ، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شاویز علی،اور آی سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد جاوید نے اپنی تجربہ کار ٹیم کے ہمراہ 996 مریضوں کا چیک اپ کیا جس میں 355 آنکھوں کے مریضوں کا چیک اپ کر کے 156  مریضوں کو فری عینکیں دی گیں جبکہ 55 مریضوں کو الشفا  آی ٹرسٹ ہسپتال  چکوال ریفر کیا گیا جہاں پر ان کی آنکھوں کے فری آپریشن کیے جایں گے دوسری جانب 120 مریضوں کو ڈینٹل کی سہولیات دی گیں اس موقع پر علاقہ کے عوام نے ویلفیر ٹرسٹ جلالپورشریف کے چیرمین چوہدری سلیم شہزاد بابر ، صدر محمد عمر وڑاچ، طارق محمود مغل،شعیب جٹ، راجہ رضوان اور مقامی سطح پر تنظیم کے متحرک ممبران ابو بکر، محمد بوٹا،ملک شہباز،مرزا ثاقب،توقیر شاہد،جا وید ڈار ،اور خصوصی طور پر تعاون کرنے والے مرزا ند یم اور رفیق بلھہ کو ڈھیروں دعاں کے ساتھ نوازتے ھوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ اس حوالے سے سینئر صحافی قیصر امجد مغل اور کرم شہزاد مغل کا کہنا تھا کہ جلالپورشریف میں لگایا جانے والا اپنی نوعیت کا یہ پہلا کیمپ ھے جس میں محض چند گھنٹوں میں تقریبا ایک ہزار کے لگ بھگ لوگ مستفید ھوئے ۔

ای پیپر دی نیشن

فخر آدمیت یا شرم آدمیت 

پس آئینہ خالدہ نازش   لومڑی نے پورے جنگل میں افواہ پھیلا دی کہ جنگل کے بادشاہ شیر نے چھوٹے اور کمزور جانوروں کا شکار نہ ...