آکلینڈ (اے پی پی) آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے آئی سی سی انڈر19 ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے اپنے میچ جیت لئے جبکہ امریکہ، پاپوانیوگنی، ہانگ کانگ اور کینیڈا کی ٹیمیں ہار گئیں۔ نیوزی لینڈ میں جاری ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے پہلے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 49.3 اوورز میں 262 رنز بناکر امریکہ کو جیت کیلئے 263 رنز کا ہدف دیا۔ بیسٹن نے 73 رنز بنائے جواب میں آسٹریلیا کے با¶لرز کی عمدہ با¶لنگ کی وجہ سے امریکہ کی ٹیم 41.2 اوورز میں 154 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ امریکہ کے آٹھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے اور آسٹریلیا نے اس میچ میں امریکہ کو108 رنز سے مات دی ہے۔ آسٹریلیا کے کلڈرمٹ نے چار، ہازلیوڈ اور زامیا نے تین تین کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کینیڈا سے تھا جس میں کیویز ٹیم نے کینیڈا کو بآسانی ہرا دیا۔ کینیڈا کی ٹیم کیویز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پہلے کھیلتے ہوئے 29.3 اوورز میں 128 رنز بنا کر آٹ ہو گئی۔ برس ویل اور وان بیک نے تین تین کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ جواب میں کیویز ٹیم نے مطلوبہ ہدف باآسانی 19.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کینیڈا کو اس میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کینیڈا کی طرف سے واحد کھلاڑی ارسلان قادر نے آوٹ کیا۔ ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ انگلینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان ہوا جس میں انگلینڈ نے ہانگ کانگ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ہانگ کانگ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے شراکت خان کے 65 رنز کی بدولت 48.5 اوورز میں 185 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے پینی نے تین اور بک نے دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ انڈر19نے مطلوبہ ہدف 30.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے ہانگ کانگ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ انگلیند کی طرف سے روٹ نے ناقابل 70 وینسی نے 76 رنز بنائے۔ دوسرے روز ٹورنامنٹ کے چوتھے اور آخری میچ میں بنگلہ دیش اور پاپوانیوگنی کی ٹیمیں مدمقابل تھیں اس میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم نے حریف ٹیم کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاپوانیوگنی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے یرا کے 70 رنز کی بدولت 46 اوورز میں 191 رنز بنائے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کی طرف سے عبدالحسن نے چار کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 27.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شبیر رحمان نے 151 رنز بنائے۔