ویلنگٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں پاکستانی ٹیم تین سو چھہتر رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے نو رنز بنالیئے ہیں۔

Jan 17, 2011 | 13:45

سفیر یاؤ جنگ
ویلنگٹن میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے ایک سو چونتیس رنز دو کھلائی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز آگے بڑھائی۔ دوسرے دن نصف سینچری بنانے والے پاکستانی بیٹسمین اظہرسڑسٹھ رنز پر کرس مارٹن کےہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سینچریاں مکمل کیں۔ دونوں کھلاڑیوں نےچوتھی وکٹ کی شراکت میں ایک سو بیالیس رنز کا اضافہ کیا۔ کپتان مصباح الحق کو ننانوے رنز پر کرس مارٹن نے ایل بی ڈبلیو کردیا۔ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو چھہتر رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔پاکستان کی جانب سے یونس خان نے تہتر اور توفیق عمر ستر رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کیویز کی جانب سے ڈینئیل ویٹوری اور کرس مارٹن نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو کیویز نے اپنی دوسری اننگزمیں نو رنز بنائے تھے اور اُس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا۔
مزیدخبریں