ہورائزن ریسرچ کنسلٹنسی گروپ اور دی چائنہ ڈیلی نیوز پیپر کے زیر اہتمام امریکہ چین تعلقات کے حوالے سے بیجنگ، شنگھائی اور گوانگزو سمیت چین کے سات بڑے شہروں میں سروے کا انعقاد کیا گیا۔ سروے میں اٹھارہ برس سے زائد عمر کے افراد کو شامل کیا گیا۔ چون فی صد سے زائد چینی باشندوں کا کہنا ہے کہ امریکہ سے بہتر تعلقات بہت ضروری ہیں۔ ساٹھ فی صد سے زائد کا کہنا ہے کہ امریکہ سے تعلقات مستحکم رہیں گے۔ جبکہ تئیس فی صد افراد کے خیال میں امریکہ چین تعلقات جلد بہتر ہوجائیں گے ۔ ادھر دس فی صد کے مطابق چین ،امریکہ تعلقات مستقبل میں مزید خراب ہونگے۔ یاد رہے کہ یہ سروے نتائج ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب چینی صدر ہوجن تاؤ اٹھارہ سے اکیس جنوری تک امریکہ کے چارروزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔