لاہور میں تحفظ ناموس رسالت محاذ كے زیر اہتمام داتا دربار سے گورنر ہاؤس تك ریلی نكالی گئی

تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیر اہتمام نکالی گئی اس ریلی كی قیادت علامہ رضائے مصطفٰی نقشبندی اور ڈاكٹر اشرف آصف جلالی نے كی ۔ریلی میں مختلف مدارس سے وابستہ طلبہ اور شہریوں نے شركت كی۔ ریلی کے شركا سے خطاب كرتے ہوئے مقررین نے كہا كہ تحفظ ناموس رسالت كے قانون میں تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار ممتاز قادری کو رہا نہ کیا گیا تو حکومت کے خلاف اسلام آباد تک مارچ کریں گے۔ اس موقع پر پولیس كی جانب سے سكیورٹی كے سخت انتظامات كیئے گئے تھے ۔

ای پیپر دی نیشن