انتہاپسندی، عدم برداشت جیسے خطرات سے نمٹنے کیلئے میڈیا رہنمائی کرے: وزیراعظم

لاہور (اے پی پی) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آزاد اور متحرک میڈیا حکومت کی پالیسی کا لازمی عنصر ہے۔ میڈیا آمرانہ قوتوں کیخلاف ایک موثر آواز ہے۔ صحافیوں اور دانشوروں کو چاہئے کہ وہ مثبت اور حقیقی اطلاعات عوام تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں کیونکہ انکا ہاتھ عوام کی نبض پر ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم ہاﺅس لاہور میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں سے ملاقات میں کیا۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ مذہبی انتہاپسندی، دہشتگردی، عدم برداشت جیسے خطرات سے نمٹنے کیلئے میڈیا قوم کی رہنمائی کرے کیونکہ یہ کسی بھی معاشرے کیلئے زہرِ قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مفاہمتی پالیسی نے ملک کے سیاسی منظرنامے پر مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن