عراق ميں دوکاربم دھماکوں کے نتيجے ميں بارہ افراد ہلاک اورچالیس زخمی ۔

پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ موصل شہر ميں ہوا جہاں ایک رہائشی پاؤنڈ ميں کھڑی گاڑی کو اڑا دیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے۔دوسرا دھماکہ دارالحکومت بغداد کے جنوب ميں سوکلوميٹردور ہلہ شہر ميں ہوا۔پوليس کے مطابق بمبار بارود سے بھری گاڑی لے جارہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہوگیا جس کے کے نتيجے ميں تين افراد ہلاک اوراٹھائیس زخمی ہوگئے جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ای پیپر دی نیشن