سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو توہین عدالت کے نوٹس کا اجراء سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں چیلنج کردیا گیا ۔

Jan 17, 2012 | 13:52

سفیر یاؤ جنگ
درخواست گزار بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت وزیراعظم پاکستان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری نہیں کیا جاسکتا، کسی منتخب وزیراعظم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنا واضح طور پر غیر قانونی ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سوئس عدالتوں کو خط لکھنا صدارتی استثنی کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو جاری کیا گیا اظہار وجوہ کا نوٹس واپس لیا جائے۔
مزیدخبریں