جمعرات کو وزیراعظم سپریم کورٹ کے سامنے اپنا مؤقف پیش اورجج صاحبان اس کا آزادانہ جائزہ لیں گے۔ رحمان ملک

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ مخالفین چاہتے ہیں کہ مارچ میں سینٹ کے الیکشن نہ ہوں لیکن انہیں مشورہ ہے کہ وہ صبر سے کام لیں، حکوت اپنی مدت پوری کرے گی اور الیکشن بھی اپنے وقت پرہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ کے ساتھ محاذآرائی نہیں کرے گی۔ جمعرات کو بھی آئین کے مطابق پیش ہوں گے اورسپریم کورٹ کے تقدس کو مجروح نہیں کریں گے جبکہ وزیر اعظم کے پیش ہونے سے کئی غلط فیمیوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔ رحمان ملک نے کہا کہ اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئیے، ہم عدلیہ کے سامنے حریفوں جیسا رویہ نہیں اپنائیں گے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اوراتحادی جماعتیں وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن