لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں ملتان، ساہیوال اور گوجرانوالہ میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت سی این جی سٹیشنز کو پیرکی صبح چھ بجے گیس کی فراہمی معطل کی گئی جو جمعرات کی صبح چھ بجے دوباری بحال کی جائے گی۔ سی این جی کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بھی از خود اضافہ کردیا ہے۔