اسمبلی میں نئے صوبوں کے قیام کے لئے بیسویں ترمیم کا بل پیش کردیاگیاہے جسے قائمہ کمیٹی کو بھی ریفر کردیاہے۔ حیدر عباس رضوی

Jan 17, 2012 | 17:01

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ نئے صوبوں کے قیام کے مخالف ہیں اور وہ اسمبلی میں کچھ کہتے ہیں اور میڈیا کے سامنے کچھ اور کہتے ہیں۔لیکن کسی میں اس بل کی مخالفت کرنے کی استطاعت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مرکز سے اختیارات لے کر صوبوں کو دلائےاور عوام سے کیاگیا وعدہ پوراکیا۔ ایک سوال کے جواب میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم لسانی بنیادوں کے بجائے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی بات کرتی ہے۔
مزیدخبریں