ممیوفیصلے کے خلاف دائرنظرثانی درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں نورکنی بینچ نے کی۔ سماعت شروع ہوئی توحسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیرنے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں حسین حقانی کی درخواست میں ترمیم کی اجازت دی جائے۔چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے ان کی استدعا منظورکرتےہوئے ترمیم شدہ درخواست جلد دائرکرنے کی ہدایت کی ۔ عدالتی بینچ نے ممیوکمیشن کی تشکیل کے خلاف دائرنظرثانی درخواست پرعدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کوبھی نوٹس جاری کردیا ہے۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کوہدایت کی ہے کہ ممیوکمیشن کی تشکیل میں رہ جانے والے آئینی اورقانونی نکات پرعدالت کی رہنمائی کریں۔ عدالت عظمی نےکیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔