سینٹ میں قائدایوان نئیربخاری نے کہا ہے کہ وزیرقانون مستعفی ہوچکے ہیں جبکہ مولابخش چانڈیو نے اس خبرکی تردید کردی

Jan 17, 2012 | 20:39

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے اپنے استعفے کی خبروں کی تردید کی،انہوں نے کہا کہ ان سے استعفی طلب نہیں کیاگیا،واضح رہے کہ میڈیا میں وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو کی
مستعفی ہونے کی خبریں نشرہورہی تھیں تاہم مولابخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگوکے دوران ان تمام خبروں کی تردید کردی ہے، ان کاکہنا ہے کہ انیس جنوری کووزیراعظم گیلانی کے ساتھ سپریم کورٹ جائیں گےSOT
اس سے پہلے سینٹر بابر اعوان نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں وزیر قانون مولا بخش چانڈیو بھی موجود تھے،ملاقات کے دوران سپریم کورٹ کے فیصلوں اوربابراعوان کی وکالت کالائسنس منسوخ ہونے کے بعد آئینی اورقانونی مشاورت کی گئی ،ذرائع کے مطا بق بابراعوان کووفاقی کابینہ میں شامل کرنے کافیصلہ کیاگیاہے اورانہیں وزارت قانون کاقلمدان سونپاجائیگا
مزیدخبریں