دبئی ٹیسٹ میں انگلش ٹیم ایک سو بانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پربغیرکسی نقصان کے بیالیس رنزبنا لیے۔

Jan 17, 2012 | 21:42

سفیر یاؤ جنگ
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلش کپتان اینڈریو اسٹروس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم دس کے اسکورپرمحمد حفیظ نے اوپنر الیسٹر کک کو پویلین واپس بھیج دیا۔ اکتیس کے اسکور پر انگلش ٹیم کی دوسری وکٹ جوناتھن ٹراٹ کی صورت میں گری۔ جلد ہی سعید اجمل کی نئی ڈلیوری تیسرا نے اپنا کام دکھانا شروع کیا۔تینتالیس کے مجموعے پرتین اہم انگلش بیٹسمین کپتان اینڈریو اسٹراس ، ای این بیل اورپیٹرسن کو اجمل نے چلتا کیا۔ ایوان مورگن اورپرائر نے کچھ مزاحمت کی کوشش کی لیکن انتالیس رنز کی اس پارٹنر شپ کو بھی سعید اجمل نے ایوان مورگن کی وکٹ گرا کر توڑا۔ چورانوے کے مجموعے پر براڈ کی وکٹ بھی سعید اجمل نے لی۔ مائٹ پرائراورگریم ساوان کے درمیان قیمتی ستاون رنز کی شراکت قائم ہوئی جسے عبدالرحمان نے گریم ساوان کی وکٹ اڑا کرختم کر دیا۔نویں اوردسویں وکٹ پربھی سعید اجمل نے ہاتھ صاف کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کی۔اعزاز چیمہ ، محمد حفیظ اور عبدالرحمن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔انگلش وکٹ کیپربیٹسمین مائٹ پرائرستررنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلش ٹیم کی پہلی اننگز کے ایک سو بانوے رنز کے جواب میں پاکستان نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے بیالیس رنز بنالیے۔
مزیدخبریں