جو کارکنان مخلص ہوں ‘ ان کی جگہ خودبخود بن جاتی ہے: فریال تالپور

برسلز (نامہ نگار) پیپلز پارٹی یورپ کے سرپرست و حاکم علی زرداری ٹرسٹ کے چیئرمین نواب ملک امان اللہ نے سینٹ کے انتخاب کیلئے درخواست جمع کرا دی۔ ملک امان اللہ نے پی پی پی کی مرکزی رہنما فریال تالپور سے فون پر بات کرتے ہوئے ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر فریال تالپور نے کہا کہ جو کارکنان اپنے ملک اور اپنی پارٹی مقاصد کے ساتھ مخلص ہوں گے پارٹی میں ان کی جگہ خودبخود بن جاتی ہے۔ انہوں نے امان اللہ سے کہا کہ یورپ میں پارٹی کو منظم‘ اور اپنی دھرتی کیلئے کام کریں۔ ادھر سینٹ کی درخواست منظور ہونے کے بعد بلجیئم میں جیالوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ حاکم علی زرداری ٹرسٹ کے وائس چیئرمین ارشد بیگ نے مٹھائی تقسیم کی۔

ای پیپر دی نیشن