2011ئ: خواتین پر تشدد کے 8ہزار مقدمات درج ہوئے: این جی او کی رپورٹ

کراچی (خصوصی رپورٹ) روزنامہ امت کی ایک رپورٹ کے مطابق خواتین کی حقوق کیلئے کام کرنے والی این جی او ’وائٹ این‘ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ برس 2011 ءمیں پاکستان میں خواتین پر تشدد کے 8ہزار مقدمات رجسٹرڈ ہوئے۔ یہ تعداد 2008ءکے مقابلے میں 13فیصد زیادہ ہے۔ اس بارے میں رکن اسمبلی جسٹس ر فخر النساءکھوکھر کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کیخلاف ملک میں قوانین موجود ہیں میں نے موجودہ اسمبلی میں اس سلسلے میں 12بل پیش کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی قوانین کے نفاذ سے خواتین پر تشدد رک سکتا ہے۔ مغرب کی اندھی تقلید سے تشدد اور زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن