سخت چھلکوں والے گری دار میوے انسانی صحت کیلئے نہایت مفید ہیں

Jan 17, 2013

لاہور (نیوز رپورٹر) علاج بالغذاءدنیا بھر میں بڑی تیزی سے فروغ پا رہا ہے ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ غیر صحتمندانہ خوراک کے مقابلے میں سخت چھلکوں والے گری دار میوے انسانی صحت کیلئے مفید ہیں‘ خاص طور پر ان کا استعمال زیادہ کولیسٹرول اور ذیابیطس کے مریضوں کیلئے فائندہ مند ہے۔ میوہ جات سے مراد صرف سخت چھلکوں والے گری دار میوے یا جنہیں انگریزی میں Nuts کہتے ہیں ان میں وہ فروٹس یا پھل شامل نہیں ہیں جن کو خشک کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔ نٹس یا بادام‘ اخروٹ‘ پستہ وغیرہ انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہیں۔ سخت چھلکوں والے گری دار میووں سے خاص طور پر شوگر یا ذیابیطس کا کنٹرول مو¿ثر ہے‘ ان کے باقاعدہ استعمال سے خون میں شکر کی مقدار اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنا ممکن ہے۔ نٹس یقینی طور پر ہائی کیلوری فوڈ خیال کئے جاتے ہیں اس مناسبت سے محققین نے مختلف مریضوں کو ان کے ناشتے میں شامل نشاستہ دار یا کاربوہائیڈریٹس کی جگہ آدھے چائے کے کپ کے برابر نٹس کو شامل کیا‘ ناشتے میں شامل نٹس کا وزن دو اونس رکھا گیا اور اس سے حاصل ہونے والی کیلوریز کی تعداد ساڑھے چار سو بنتی ہے۔ اگلے تین مہینوں کے بعد ان مریضوں کے خون کے ٹیسٹوں سے معلوم ہوا کہ ان میں پہلے سے موجود کولیسٹرول اور شوگر کی سطح خاصی کم ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں